1

ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا

ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان کا تصور پیش کرنے کی وجہ سے قومی شاعر کہلانے والے علامہ اقبال کے یوم پیدائش کی منسوخ کی گئی چھٹی کو پھر سے بحال کر دیا گیا ہے. علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کی جاتی تھی جسے ماضی میں منسوخ کر دیا گیا تھا لیکن اب اس ختم کی گئی چھٹی کو بجال کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے.

علامہ اقبال 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں امام بی بی اور شیخ نور محمد کے ہاں پیدا ہوئے تھے. دو بھائیوں اور چار بہنوں کے گھرانے کا حصہ علامہ اقبال اپنی شاعری کی وجہ سے دنیا بھر کے اردو اور فارسی سمجھنے والوں ہی نہیں بلکہ باقی اقوام میں بھی یکساں طورپر مقبول ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں