1

بھارت سوگ میں ڈوب گیا… ہلاکتیں

بھارت سوگ میں ڈوب گیا… ہلاکتیں

نئی دہلی ( پرائم نیوز) بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں آتش زدگی کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک پولیس اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ موہن پارک میں واقع رہائشی ایپارٹمنٹ میں سارٹ سرکٹ کی وجہ سے صبح 5 بجے کے قریب آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں. ان کا مزید کہنا ہے کہ زخمی افراد کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے. حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں