1

عوام کیلئے شاندار خوشخبری… حکومت نے بڑی مشکل کا حل نکال دیا

عوام کیلئے شاندار خوشخبری… حکومت نے بڑی مشکل کا حل نکال دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستانی عوام ان دنوں جو سب سے بڑی کسی پریشانی میں مبتلا ہے تو وہ لوڈ شیڈنگ ہے، مگر اب بلوچستان کی عوام کیلئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ 2 کمپنیاں صوبے میں پچاس میگاوات بجلی کے گیارہ پاور پلانٹس لگائیں گے جن میں چار پلانٹس کوئٹہ میں لگائے جائیں گے جن کی تنصیب سے صوبے میں بجلی کے بحرام کا مسئلہ حل ہو جائے گا. سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ انر ٹیک کویت نصب کئے جائیں‌گے، جن میں 3 پاور پلانٹ کوئٹہ میں لگائے جا رہے ہیں، جبکہ انرجی نظام پاکستان کوئٹہ میں 50 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگا رہی ہے. ان منصوبوں پر تمام سرمایہ کاری یہ دونوں کمپنیاں مل کر کریں‌ گی جبکہ صوبائی حکومت معاونت فراہم کرے گی. اس ضمن میں وزیر اعلیٰ سکیرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں حکومت بلوچستان اور دونوں سرمایہ کار کمپنیوں کے درمیان لیٹرز آف انٹرسٹ پر دستخط کئے گئے. نرٹیک کویٹ انویسٹمنٹ اتھارٹی کی طرف سے کمپنی کے کنسلٹنٹ یاسر ملک جبکہ صوبائی حکومت کی طرف سے چیئرمین بلوچستان پاور ڈویلپمنٹ بورڈ و ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات محمد داؤد بڑیچونے لیٹرز آف انٹرسٹ پر دستخط کئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں