1

بھارتی فوج سے بندوقیں چھین لی گئیں…. اہم اقدام اٹھا لیا

بھارتی فوج سے بندوقیں چھین لی گئیں…. اہم اقدام اٹھا لیا

سرینگر ( پرائم نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت پولیس نے ہتھیار چھیننے کے واقعات سے بچنے کیلئے چھیننے والوں کی نشاندہی کیلئے ہتھیاروں‌ میں کمپیوٹر چپس نصب کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے. کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجی ذرائع کے مطابق فوج نے کمپیوٹر چپس نصب کرنے میں مدد کی پیشکش سے متعلق ایک تجویز متعلقہ حکام کو ارسال کر دی ہے. مقبوضہ کشمیر میں امن و امان اور جو آرڈ ینیشن کے ڈائریکٹر جنرل ایس پی وید نے جنوبی کشمیر میں سینئر پولیس حکام کے ساتھ حال ہی میں ایک ملاقات کی جس میں ہتھیار چھیننے کے واقعات کا جائزہ لیاگیا ہے. وید جنوری میں کشمیر میں پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے، انہوں نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ ہتھیار چھیننے کے واقعات میں شامل تمام افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے. ایک اندازے کے مطابق حالیہ احتجاجی تحریک کے دوران بھارتی فورسز کے اہلکاروں‌سے انساس، کاربائن، ایس ایل آر اور تھری نائٹ جیسی ایک سو سے زائد بندوقیں چھینی گئیں. بھارتی فوج نے وادی کشمیر میں ہتھیار چھیننے کے واقعات پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے واقعات سے بچنے کیلئے اپنے آپ کو مضبوط کریں.

اپنا تبصرہ بھیجیں