1

معروف ترین کھلاڑی کی 4 بار خود کشی کرنے کی کوشش… یہ فیصلہ بار بار کیوں کیا؟ِ وجہ خود ہی بتا دی

معروف ترین کھلاڑی کی 4 بار خود کشی کرنے کی کوشش… یہ فیصلہ بار بار کیوں کیا؟ِ وجہ خود ہی بتا دی

سڈنی ( پرائم نیوز) آسٹریلیا کرکٹ کے سابق اسپنر بریڈ ہوگ نے اپنی نئی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ وہ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے اور شادی کے خاتمے کے بعد خود کشی کیلئے تیار ہو گئے تھے. ہوگ نے کہا ہے کہ ان کے پاس 2007ء میں ہر طرز کی کرکٹ کی کنارہ کشی کے بعد سابق بیوی ایندریا سے شادی شدہ زندگی کو بچانے کیلئے ان کے پاس اور کوئی راستہ نہیں بچا تھا. اپنی سوانح عمری (دی رانگ ان) میں انہوں نے شادی کے خاتمے کے بعد اگلے 3 سالوں میں ان کے ساتھ پیش آنے والے حالات و واقعات بھی درج کئے ہیں جب وہ شراب پینے کے عادی ہو گئے تھے. انہوں نے زندگی سے مایوس ہونے کے واقعے بھی اپنی کتاب میں درج کئے کہ ‘ میں اپنی کارپورٹ بیچ پر کھڑی کی اور واک کیلئے گیا اور سمندر کی طرف دیکھتے ہوئے سوچنے لگا میں تیر سکتا تو ان لہروں سے با حفاظت نکل آتا اور اگر نہیں آ سکا تو کوئی بات نہیں. انہوں نے لکھا ہے کہ میں اپنی زندگی کا فیصلہ قسمت پر چھوڑنے کو تیار ہو گیا تھا اور میں ایک اندھیری جگہ پر تھا اور دو مختلف نتائج کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے یہ کام 4 بار کر لیا ہے اور ہر بار نئی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے. اس کے بعد بریڈ ہوگ نے کرکٹ میں واپسی کی اور پچھلے سال انڈین پریمیئر لیگ میں 44 سال کی عمر میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کی اور لیگ کے معروف ترین کھلاڑی بن گئے. 45 سالہ ہوگ اس وقت بگ بیش لیگ میں میبلورن رینیگیڈز کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے آسٹریلیا کی طرف سے 123 ایک روزہ میچوں میں 156 جبکہ 7 میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں