ch

چوہدری نثارطیش میں آگئے،فوری احکامات جاری

چوہدری نثارطیش میں آگئے،فوری احکامات جاری

اسلام آباد ( پرائم نیوز)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مو ٹروے پولیس کو حکم دیا کہ پشاور اور اسلام آباد کے سے موٹروےکو فوری کھولا جائے.عوام کی مشکلات کو مزید نہ بڑھائیں.رپورٹ کے مطابق موٹروے دیر سے کھولنے کی وجہ چوہدری نثار غصے میں آگئے اور حکم دیا کہ بھاری مشینری کے ذریعے موٹروے کو ابھی کھولا جائے. جبکہ گزشتہ رات سے اسلام آباد مو ٹروے سے کنٹینربھی نہیں ہٹائے گئے تھے. موٹروے بند ہونے کی وجہ سے 10 کلو میٹر دورتک گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ گئیں. ٹریفک جام ہونے کی صورت میں بہت سی ایمبولینسیں پھنس گئیں.دوسری طرف جی ٹٰی روڈ گارڈن کے مقام پر کنٹینرنہ ہٹانے کی وجہ سے گاڑیوں کے ڈرائیورز نے احتجاج کر دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں