1

ہمارا گرفتار فوجی رہا کرو… بھارت کا بڑا مطالبہ، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے دیا

ہمارا گرفتار فوجی رہا کرو… بھارت کا بڑا مطالبہ، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے دیا

نئی دہلی اسلام آباد (پرائم نیوز) بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 29 ستمبرکو غلطی سے کنٹرول لائن عبور کرنے والے گرفتار کیے گئے بھارتی فوجی کو رہا کرنے کے لئے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے جبکہ پاک آرمی بھارتی فوجی کے تحویل میں ہونے کا دعوی مسترد کر چکی ہے.بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے منگل کو اپنے فوجی کو رہا کرنے کے لئے پاکستانی وزارت خارجہ سے رابطہ کرنی کی کوشش کی.بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہمارا فوجی 29 ستمبر کو غلطی سے کنٹرول لائن عبار کر گیا تھا اور اسی دن بھارت نے آزاد کشمیرمیں کشمیر کے علاقوں میں سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹا دعوٰی کرتے ہوئے نا ڈرامہ بنایا تھا تاہم پاکستان اور پاک فوج نے اس دعوے کو بے بنیاد، جھوٹا اور مضحکہ خیز قرار دے کر کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوام پر اپنے مظالم اورتشدد سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے ایسے دعوے کر رہا ہے. اس حوالے سے میڈیا پر خبریں آئی ٹھیں کہ اسی دن ایل او سی پار کرنے کی کوشش میں ایک بھارتی فوجی پکڑا بھی گیا ہے تاہم بھارت نے کہا تھا کہ وہ غلطی سے سرحد پار کر گیا تھا اور وہ یہ معاملہ حکومت پاکستان کے ساتھ اتھائے گی کیونکہ اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے مابین معاہدہ موجود ہے. دوسری جانب پاک فوج اس سے پہلے کئی دفعہ بھارتی فوجی کے اپنی تحویل میں ہونے کا دعوی مسترد کر چکی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں