1

میرے پاس کوئی الفاظ نہیں بس ’’انا للہ وانا الیہ راجعون‘‘ طاہر القادری کا تحریک انصاف کے دھرنے پر حیرت انگیزردعمل

میرے پاس کوئی الفاظ نہیں بس ’’انا للہ وانا الیہ راجعون‘‘ طاہر القادری کا تحریک انصاف کے دھرنے پر حیرت انگیزردعمل

اسلام آباد ( پرائم نیوز) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے تحریک انصاف کا دھرنا موخر ہونے پر پی ٹی آئی کے فیصلے سے متعلق رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’انا للہ وانا الیہ راجعون‘‘ میرے پاس تو الفاظ نہیں. ڈاکٹر طاہر القادری نے پی ٹی‌آئی کے دھرنے کے موخر ہونے کے اعلان پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں مجھے کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا، میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ میرے پاس کوئی الفاظ نہیں بس ’’انا للہ وانا الیہ راجعون‘‘ ہے.

خیال رہے کہ اس سے پہلے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم نے 2 شرائط رکھی تھیں کہ نواز شریف استعفیٰ دیں یا نواز شریف تلاشی دیں. سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ کل سے نواز شریف کی تلاشی شروع ہو جائے گی. نواز شریف کی تلاشی سے سب کچھ سامنے آ جائے گا. پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف میں دعا کرتا ہوں کہ تم اس طرح کی شیلنگ کا سامنا کرو جس طرح میرے کارکنوں نے صوابی سے نکلتے ہوئے شدید شیلنگ کا سامنا کیا ہے. عمران خان کا کہنا ہے کہ اس ملک میں طاقتور لوگوں کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی، ہماری فتح ہے کہ ہم نے احتساب کیلئے سپریم کورٹ کو قائل کر لیا ہے. میں دشوار گزار راستوں سے پہنچنے والے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سپریم کورٹ نے نواز شریف کی تلاشی شروع کر دی ہے اور یہی ہمارا مقصد ہے، اس لئے ہم کل 2 نومبر کو دھرنا دینے کی بجائے کل یوم تشکر منائیں گے اور پریڈ گراؤنڈ میں دس لاکھ لوگوں کو اکٹھا کریں‌گے. عمران خان کاکہنا ہے کہ میں تمام کارکنوں سے کہتا ہوں کہ وہ کل پریڈ گراؤنڈ پہنچیں، ہم وہاں اکٹھے ہوں گے، تمام کارکن پوری تیاری سے اسلام آباد پہنچیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں