1

ایمر جنسی نافذ کر دی گئی… وجہ بھی سامنے آ گئی

ایمر جنسی نافذ کر دی گئی… وجہ بھی سامنے آ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پی ٹی آئی کے دھرنے کو مدںظر رکھتے ہوئے وفاقی دارلحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے. تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے پیش نظر پاکستان میڈیل کمپلیکس (پمز) اور پولی کلینک اسپتالوں میں ایمجر جنسی نافذ کرتے ہوئے ادویات کی مقدار میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اسپتالوں میں ایمر جنسی ڈیپارٹمنٹ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے. سینئر ڈاکٹرز کو ہسپتالوں میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، بڑی مقدار میں بلڈ بیگز کا بندو بست کیا گیا ہے، دونوں اسپتالوں میں 200 بیڈز کو خالی کروا لیا گیا ہے، پولیس لائن میں بھی پولیس کیلئے خصوصی 15 بیڈ کا ہسپتال تیار کر کے فعال کر دیا گیا ہے.

دوسری طرف پولی کیلنک ہسپتال کے شعبہ انتقال خون کے سربراہ ڈاکٹر شریف استوری کا کہنا ہے کہ دھرنے کے دوران کسی بھی ناخوشگوار یا ایمر جنسی صورتحال کو قابو کرنے کیلئے پولی کیلنک ہسپتال کو مکمل طور پر ہائی الرٹ رکھا گیا ہے، ہسپتال میں 300 سے زائد خون کے تھیلے رکھے گئے ہیں، 100 بیڈ کو خالی کر دیا گیا ہے، فارمیسی میں معمول سے 4 گنا زیادہ ادویات اسٹاک کی گئی ہیں اور تمام سینئر ڈاکٹرز سمیت عملے کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے. پمز ہسپتال کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرام کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال میں‌کنٹرول رومز قائم کر دیے ہیں، سینئر ڈاکٹرز سمیت تمام عملے کو ہدایت کی ہے کہ ان دنوں میں ہسپتال میں موجودگی کو یقینی بنائے. ہسپتال میں خون کے 500 بیگ اور 100 بیڈ کا انتظام کیا گیا ہے.، دوسری طرف راولپنیڈی کے ہسپتالوں پولی فیملی اور بے نظیر بھٹو ہسپتال میں بھی ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں