1

’’عمران خان نے کل کا دھرنا موخر نہیں کیا بلکہ حکمت عملی تبدیل کی ہے‘‘ 2 نومبر کو کیا ہونے والا ہے؟ سینئر صحافی کا نیا انکشاف

’’عمران خان نے کل کا دھرنا موخر نہیں کیا بلکہ حکمت عملی تبدیل کی ہے‘‘ 2 نومبر کو کیا ہونے والا ہے؟ سینئر صحافی کا نیا انکشاف

اسلام آباد ( پرائم نیوز) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی نے بڑا دعوی‌ٰ کیا ہے. تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے کل کا دھرنا مؤخر نہیں کیا بلکہ انہوں نے حکمت عملی تبدیل کی ہے.، سینئر صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے بڑی کامیابی سے کارکنوں کو اسلام آباد میں لانے کیلئے حکمت عملی تبدیل کی ہے اور وہ کل بھی کچھ کرنے والے ہیں.

خیال رہے کہ اس سے پہلے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم نے 2 شرائط رکھی تھیں کہ نواز شریف استعفیٰ دیں یا نواز شریف تلاشی دیں. سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ کل سے نواز شریف کی تلاشی شروع ہو جائے گی. نواز شریف کی تلاشی سے سب کچھ سامنے آ جائے گا. پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف میں دعا کرتا ہوں کہ تم اس طرح کی شیلنگ کا سامنا کرو جس طرح میرے کارکنوں نے صوابی سے نکلتے ہوئے شدید شیلنگ کا سامنا کیا ہے. عمران خان کا کہنا ہے کہ اس ملک میں طاقتور لوگوں کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی، ہماری فتح ہے کہ ہم نے احتساب کیلئے سپریم کورٹ کو قائل کر لیا ہے. میں دشوار گزار راستوں سے پہنچنے والے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سپریم کورٹ نے نواز شریف کی تلاشی شروع کر دی ہے اور یہی ہمارا مقصد ہے، اس لئے ہم کل 2 نومبر کو دھرنا دینے کی بجائے کل یوم تشکر منائیں گے اور پریڈ گراؤنڈ میں دس لاکھ لوگوں کو اکٹھا کریں‌گے. عمران خان کاکہنا ہے کہ میں تمام کارکنوں سے کہتا ہوں کہ وہ کل پریڈ گراؤنڈ پہنچیں، ہم وہاں اکٹھے ہوں گے، تمام کارکن پوری تیاری سے اسلام آباد پہنچیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں