1

’’آئندہ وزیر اعظم چوہدری نثار ہو سکتے ہیں کیونکہ..‘‘ (ن) لیگ کے سینئر رہنماء کا نیا انکشاف سامنے آ گیا

’’آئندہ وزیر اعظم چوہدری نثار ہو سکتے ہیں کیونکہ..‘‘ (ن) لیگ کے سینئر رہنماء کا نیا انکشاف سامنے آ گیا

اسلام‌آباد ( پرائم نیوز) نجی ٹی وی پروگرام میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ہی سینئر سیاستدان ظفر علی شاہ کا انکشاف سامنے آیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کے بعد اگر کوئی پارٹی میں وزارت عظمیٰ کا اہل ہو سکتا ہے تو وہ بیگم کلثوم نواز ہیں. ظفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ یہ کہا جاتا ہے کہ وہ رکن قومی اسمبلی ہی نہیں اسلئے وہ کیسے وزیر اعظم بن سکتی ہیں؟ اگر کلثوم نواز وزیر اعظم نہ بنیں تو ان کے بعد شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے موزوں امیدوار ہو سکتے ہیں.

سینئر سیاستدان ظفرعلی کا کہنا ہے کہ ان دونوں رہنماؤں کو وزیر اعظم بنوانے کیلئے الیکشن کی ضرورت پیش آئے گی جس میں ڈیڑھ سے 2 ماہ درکار ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) کے پاس اتنا وقت نہیں، ملکی سیاسی معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں. ظفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز رکن قومی اسمبلی ہیں لیکن ان کے وزیراعظم بننے کے کوئی چانسز دکھائی نہیں دے رہے. ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ ان تمام معاملات کے بعد کوئی پارٹی میں سینئر ترین شخص ہے جو اندرونی و بیرونی معاملات کو دیکھتا ہے تو وہ چوہدری نثار ہیں، چوہدری نثار رکن قومی اسمبلی بھی ہیں اور وہ وزارت عظمیٰ کے اہل بھی ہیں. سینئر سیاستدان ظفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے اگلے وزیر اعظم ہو سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں