1

تحریک انصاف سوگ میں ڈوب گئی… آنسو گیس اور شیلنگ کے باعث دو کارکن شہید

تحریک انصاف سوگ میں ڈوب گئی… آنسو گیس اور شیلنگ کے باعث دو کارکن شہید

پشاور ( پرائم نیوز) صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد نے کہا ہے کہ بد ترین شیلنگ سے ہمارا ایک کارکن عثمان شہید ہو گیا ہے. ان کا کہناہے کہ شہید کارکن کی لاش مل گئی ہے. عثمان کی موت بد ترین شیلنگ سے متاثر ہو کر ہوئی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بد ترین شیلنگ کا از نوٹس لے، ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیئے.

دوسری طرف ضلع ناظم پشاور عاصم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کی آنسو گیس شیلنگ کی وجہ سے پی ٹی آئی کا کارکن انعام اللہ ہلاک ہو گیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ انعام اللہ تہکال کا رہنے والا تھا جو پولیس کی آنسو گیس کی شلیلنگ سے جان کی بازی ہار گیا ہے. عاصم خان کا مزید کہنا ہے کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں