1

زوردار دھماکے نے ہر طرف تباہی مچا دی، ہلاکتیں

زوردار دھماکے نے ہر طرف تباہی مچا دی، ہلاکتیں

کراچی ( پرائم نیوز) گڈانی شپ بارڈ میں‌آئل ٹینکر دھماکے ہوئے. تفصیلات کے مطابق بحری جہاز کی صفائی کے دوران زور دار دھماکے ہوئے جس کے باعث آگ لگ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں.زخمیوں کو فوری طبی امدار فراہم کرنے کیلئے قریبی اسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے.

دوسری طرف کراچی کے سرکاری اسپتالوں‌میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے.جس کے پیش نظر اسپتالوں میں موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں. فائر بریگیڈ کی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک آگ پر قابو نہ پایا جا سکا. ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے.. ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے بحری جہاز کی صفائی کے دوران ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں