1

میرا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں… شیخ رشید نے دھرنے سے قبل ہی اچانک یہ کیا اعلان کر دیا

میرا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں… شیخ رشید نے دھرنے سے قبل ہی اچانک یہ کیا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پانامہ لیکس کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں، سپریم کورٹ کے باہر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو آج لازمی سپریم کورٹ آنا چاہیئے تھا، اس موقع پر انہوں نے واضح طور پر اعلان کر دیا کہ میں صرف عمران خان کے ساتھ ہوں، تحریک انصاف سے میرا کوئی تعلق نہیں.، خیال رہے کہ آج سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت ہو رہی ہے.

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت شروع ہو گئی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات سے متعلق زائر درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت جاری ہے. اس موقع پر سیکیورٹی کی تحقیقات کےبارے میں سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جس پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی فل بینچ تشکیل دیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کی طرف سے دائر درخواست پر دلائل دینے کیلئے شیخ رشید خود سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے وکلاء کے علاوہ شیریں مزاری بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں، دوسری طرف مسلم لیگ نواز کے طلال چوہدری اور عابد رشید بھی عدالت کے احاطہ میں ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں