1

چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد ‌( پرائم نیوز) پی ٹی آئی کی طرف سے اسلام آباد لاک ڈاؤن اور اس سے نمٹنے کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات سے پیدا ہونے والی صورت حال میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی سکول مینجمنٹ کی طرف سے جڑواں شہروں میں منگل اور بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے. نجی سکول مینجمنٹ کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ اپنے اپنے فرائض سر انجام دیتے ر ہیں گے. ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تعطیل کا اعلان موجودہ حالات کے پیش نظر کیا گیا. خیال رہے کہ وفاقی دارلحکومت نے 2 نومبر دھرنے کوروکنے کیلئے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیے ہیں.

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں