1

سعودی عرب میں بم دھماکے کی منصوبہ بندی، سازش میں کون کون ملوث نکلا؟ سعودی عرب نے بڑا دعویٰ کر دیا

سعودی عرب میں بم دھماکے کی منصوبہ بندی، سازش میں کون کون ملوث نکلا؟ سعودی عرب نے بڑا دعویٰ کر دیا

ریاض ( پرائم نیوز) سعودی عرب میں‌کار بم دھماکے سے اسٹیڈیم کو اڑانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، سعودی وزارت داخلہ کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سازش میں 2 پاکستانیوں سمیت 8 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے. عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے حکام کی طرف سے جاری کرہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تین ہفتے پہلے جدہ کے اسٹیڈیم کو کار بم دھماکے سے اڑانا چاہتے تھے لیکن سعودی عرب کی فورسز نے بارودی مواد سے بھری کار پکڑ کر جدہ کو بڑی تباہی سے محفوظ‌ کر لیا ہے.

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کی سازش میں 2 پاکستانی، ایک سوڈانی اور شام کا ایک شہری ملوث ہے. دہشت گردوں کے ایک سیل نے 11 اکتوبر کو جدہ کے الجوارہ اسٹیڈیم میں ہونے والے سعودی عرب اور متحدہ امارات کے درمیان فٹبال میچ کے دوران بم دھماکا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا. خبر ایجنسی کے مطابق دہشتگردی میں داعش کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ملے ہیں. وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے دوسرے سیل کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز حملوں‌کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی اور انہیں شام میں موجود داعش کے رہنما کی طرف سے ہدایات دی جا رہی تھیں. بیان کیے گئے سیل کے تمام افراد سعودی عرب سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں ریاض کے شمال مغربی علاقے سے گرفتار کیا گیا. بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ گرفتار افراد نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں