58

اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد (پرائم نیوز) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹس کو احکامات جاری کر دیے. ایک چینل کے مطابق اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری ہونے کے بعد وہاں کے سب سے بڑے ہسپتال “پمز” میں ایمرجنسی نافذ ہو گئی.

مر یضوں کے لیے ایمرجنسی میں وارڈ اور بیڈ کا اضافہ کر دیا گیا ہےاور اسی وجہ سے ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں.تمام ڈاکٹرز کو گھروں سے ڈیوٹی پر بلایا جا رہا ہے.ایک نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے احتجاج کرنے والے کارکنوں کے خلاف آپریشن میں تیزی کا فیصلہ کر لیا ہے اسی سلسلے میں اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کرنے کا حکم دیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں