1

حکومت کی تمام تیاریاں خاک میں مل گئیں..! پی ٹی آئی نے دھرنے میں رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے نیا پلان تیار کر لیا، کس چیز کو استعمال میں لایا جائے گا؟

حکومت کی تمام تیاریاں خاک میں مل گئیں..! پی ٹی آئی نے دھرنے میں رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے نیا پلان تیار کر لیا، کس چیز کو استعمال میں لایا جائے گا؟

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پی ٹی آئی نے اسلام آباد دھرنے کیلئے پہنچنے کا نیا حل ڈھونڈ لیا ہے. تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے کنٹینرز سے نمٹنے کیلئے کرینیں حاصل کر لی ہیں. تحریک انصاف نے اسلام آباد پہنچنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں. رکاوٹوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے کرینیں طلب کر لی گئی ہیں.

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹروے پر صوابی انٹر چینج کے قریب پارٹی کیمپ آفس میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزراء، ایم پی ایز اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی. اس دوران اسلام آباد پہنچنے کی تیاریوں‌ کا حتمی جائزہ لیتے ہوئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے. ہر صوبائی حلقے کو 20، 20 گاڑیاں فراہم کر دی گئی ہیں، اس کے علاوہ ذیلی تنظیموں کو بھی گاڑیاں ملیں گی. جبکہ ایم پی ایز اپنی طرف سے بھی کارکنوں کو اسلام آباد لے جانے کیلئے گاڑیاں مہیا کریں‌ گے. راستے میں آنے والی رکاوٹیں ہٹانے کیلئے دو کرینوں کی مدد بھی حاصل کرلی گئی ہے. تمام قافلے آج صبح صوابی انٹر چینج پر اکٹھے ہوئے ہیں جہاں سے وزیر اعلیٰ قیادت میں اسلام آباد مارچ کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں