1

میں نے عمران‌‌‌خان سے شادی کا تحفہ مانگا تو انہوں نے کیا بھیج دیا؟ ریحام خان کا کپتان بارے ایک اور انکشاف سامنے آ گیا

میں نے عمران‌‌‌‌‌‌‌خان سے شادی کا تحفہ مانگا تو انہوں نے کیا بھیج دیا؟ ریحام خان کا کپتان بارے ایک اور انکشاف سامنے آ گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ خان نئے نئے انکشافات سامنے‌ لائی ہیں، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان سے بات چیت کرتے ہوئے ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے بہت عرصے تک ہماری شادی کی تردید کی جاتی رہی لیکن اصل میں ہماری شادی بہت پہلے ہو چکی تھی.

ریحام خان کا کہنا ہے کہ عمران خان سے شادی کی سالگرہ کا تحفہ مانگا تو انہوں نے طلاق دے دی، اللہ کرے کہ پاکستان کو ایسا تحفہ نہ دیں. میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا ہے کہ اللہ کرے، خیریت ہو، مذاق میں کہا تھا کہ شادی کی سالگرہ پر کیا تحفہ دیں گے جس پر انہوں نے سالگرہ کے موقع پر طلاق بھیج دی، اللہ کرے کہ پاکستان کو ایسا تحفہ نہ دیں.

نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے 31 اکتوبر کو عمران خان‌نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر ہی طلاق دی تھی. خیال رہے کہ جنوری 2015ء کے شروع میں عمران خان کی ریحام خان کے ساتھ شادی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اصل میں یہ شادی اکتوبر 2014ء میں ہی ہو چکی تھی اور اسے شادی کو تقریباً 2 ماہ سے زیادہ عرصہ تک لوگوں سے چھپا کر رکھا گیا‌تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں