1

وزیر داخلہ سب کو پیچھے چھوڑ گئے، پی ٹی آئی رہنماؤں‌ کو رہا کردینے کا حکم، کس کے کہنے پر کیا؟

وزیر داخلہ سب کو پیچھے چھوڑ گئے، پی ٹی آئی رہنماؤں‌ کو رہا کردینے کا حکم، کس کے کہنے پر کیا؟

اسلام‌آباد ( پرائم نیوز) تازہ ترین رپورٹس کے مطابق پی ٹی‌آئی کے مرکزی رہنماؤں عارف علوی، عمران اسماعیل اور عمر چیمہ کو رہا کر دیا گیا ہے. خیال رہے کہ ان سے کچھ دیر پہلے پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں عارف علوی، عمران اسماعیل اور عمر چیمہ کو گرفتار کر لیا تھا. نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پولیس نے پی ٹی‌آئی کے مرکزی رہنماؤں کو بنی گالہ جانے سے روک دیا تو تینوں مرکزی رہنما وہاں دھرنا دے کر بیٹھ گئے جس پر پولیس نے تینوں کو زبردستی گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر پہنچا دیا. نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عارف علوی، عمران اسماعیل اور عمر چیمہ کو دھرنا دے کربیٹھنے پر گرفتار کیا گیا تھا.

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما بنی گالہ جانا چاہتے تھے. ذرائع کے مطابق رہنماؤں کو وزیر داخلہ چوہدری نثار کے کہنے پر چھوڑا گیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے یہ رہائی کاحکم کسی اور کے کہنے پر جاری کیا ہے تاہم ابھی اس بارے میں واضح خبریں موصول نہیں ہوئیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں