1

بریکنگ نیوز، عارف علوی سمیت پی ٹی آئی کے تین اہم رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

بریکنگ نیوز، عارف علوی سمیت پی ٹی آئی کے تین اہم رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں عارف علوی اور عمران اسماعیل کو گرفتار کر لیاگیا ہے، دونوں‌رہنماؤں کو بنی گالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی طرف سے پی ٹی‌آئی دھرنے کو ناکام بنانے کیلئے بھرپور قانونی کاروائیاں کی جا رہی ہیں. پولیس نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو بنی گالہ جاتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے.

دونوں رہنماؤں نے پولیس کے روکے جانے پر دھرنا دیا تو پولیس نے گرفتار کر لیا،. ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے عارف علوی اور اسماعیل کو دھکے دیتے ہوئے وین میں ڈال کر ساتھ بٹھا لیا اور جیل لے گئی. اس موقع پر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ملک جمہوریت نہیں بادشاہت ہے، سڑک سے گزرنا یا بیٹھنا میرا حق ہے، ہمیں تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کیا جا رہا ہے. عمران اساعیل کا کہنا ہے کہ ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، یہ جمہوریت نہیں بادشاہت ہے، گرفتاری کی وجہ بھی نہیں بتائی جا رہی.

اپنا تبصرہ بھیجیں