1

معروف بھارتی اداکارہ نے پاکستانی شخص سے شادی کر لی

معروف بھارتی اداکارہ نے پاکستانی شخص سے شادی کر لی

ممبئی ( پرائم نیوز) بالی ووڈ اداکارہ لیز ہیڈن نے ایک لمبے عرصے سے معاشے کے بعد اپنے قریبی دوست پاکستانی نژاد برطانوی میں ڈینولا لوانی سے شادی کر لی ہے.تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ لیزا ہیڈن نے 2010ء میں فلم ’’عائشہ‘‘ سے فلم نگری میں اپنے پاؤں جمائے تھے لیکن کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہو سکی جبکہ وہ بلا بسٹر فلم ’’کوئین‘‘ میں بہرتین اداکاری کے جوہر دکھا کر سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں جس کے بعد انہوں نے فلم ’’ہاؤس فل 3‘‘ اور ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں اہم کردار ادا کیے تاہم اب اداکارہ نے فلمی کیریئر کے عروج پر ہی شادی کر لی ہے.

لیزا ہیڈن نے طویل معاشے کے بعد اپنے قریبی دوست پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین ڈینولا لوانی سے شادی کی اور دونوں‌کی شادی کی تقریب تھائی لینڈ کے ساحلی شہر پھکیٹ میں‌ہوئی جس میں رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی جبکہ اس موقع پر اداکارہ نے سفید رنگ کی میکسی اور ڈینولالوانی نے ہاف وائٹ پینٹ کوٹ پہنے ہوئے تھے. اداکارہ لیزا ہیڈن نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی جس پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں