1

ہماری شادی دراصل کب کی ہو چکی تھی مگر اسے کتنے ماہ تک چھپایا گیا؟ ریحام خان کے انکشافات نے کپتان کو ہلا کر رکھ دیا

ہماری شادی دراصل کب کی ہو چکی تھی مگر اسے کتنے ماہ تک چھپایا گیا؟ ریحام خان کے انکشافات نے کپتان کو ہلا کر رکھ دیا

اسلام‌آباد ( پرائم نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے اہم انکشافات سامنے‌آئے ہیں. تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان سے بات چیت کرتے ہوئے ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے بہت عرصے تک ہماری شادی کی تردید کی جاتی رہی لیکن اصل میں ہماری شادی بہت پہلے ہو چکی تھی.

نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے 31 اکتوبر کو عمران خان نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر ہی طلاق دی تھی. خیال رہے کہ جنوری 2015ء کے شروع میں عمران خان کی طرف سے ریحام خان کے ساتھ شادی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن حقیقت میں یہ شادی اکتوبر 2014ء میں ہی ہو چکی تھی اور اسے تقریباً 2 ماہ سے زائد تک لوگوں سے چھپا کر رکھا گیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں