1

عوام کیلئے انتہائی بری خبر، مہنگائی میں حیران کن حد تک اضافہ، شہری پریشان

عوام کیلئے انتہائی بری خبر، مہنگائی میں حیران کن حد تک اضافہ، شہری پریشان

اسلام آباد ( پرائم نیوز) ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران چینی، انڈوں، دالوں، آلو، چکن ، ادرک سمیت 8 اشیاء کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ ہوگیا ہے جبکہ مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح میں 11 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے. پاکستان بیورو شماریاں کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں چینی 2 روپے، ادرک 2 روپے، دال چنا 8 روپے، دال مونگ 50 روپے، ٹماٹر 2 روپے، آٹا 1 روپے، انڈے 7 روپے فی درجن، ایل پی جی سیلنڈر 3 روپے مہنگا ہو گیا ہے جبکہ کیلے 7 روپے، پیاز 1 روپے، گڑ 1 روپے، دال مونگ 19 روپے سستی ہوئی ہے. اس عرصہ کے دوران 132 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا. 8 ہزار تک کمانے والوں کیلئے افراط زا 15، 0، آٹھ سے بارہ ہزار کمانے والوں کیلئے 0،13، بارہ سے زائد کیلئے 9 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے. ملک میں مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں