1

وزیراعلیٰ شہباز شریف کا دھرنوں سے متعلق اہم بیان جاری

وزیراعلیٰ شہباز شریف کا دھرنوں سے متعلق اہم بیان جاری

لاہور ( پرائم نیوز) وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک جانب پاکستان کا ازلی دشمن سرحدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو دوسری طرف ناعاقبت اندیش سیاسی عناصراسلام آباد بند کرنے کی دھمکی دے کر ملک سے دشمنی کا ثبوت پیش کر رہے ہیں. لاہور سے جاری کردہ بیان میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام ترقی، خوشحالی اور امن چاہتے ہیں. انتشار، افراتفری اور دھرنے دینے والوں کو عوام کے مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں یہ سیاسی عناصر صرف ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں.

اپنے جاری کردہ بیان میں میاں شہباز شریف نے دھرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان سیاسی عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادت کو بالائے طاق رکھ دیا ہے. منفی سیاست کے عملبرداروں کو ملک اور قوم کی خاطر ہوش کے ناخن لینے چاہیئں، اس نازک موقع پر قوم کو تقسیم کرنے کی ناپاک کوشش کی جا رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں