1

بریکنگ نیوز، عدالت نے دھرنوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلے کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز، عدالت نے دھرنوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلے کا اعلان کر دیا

اسلام‌آباد ( پرائم نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جمہوری پارک میں دھرنے کی اجازت دے دی. اسلام آباد ہائیکورٹ نے دھرنے سے متعلق تمام درخواستیں نمٹا دی ہیں اور فیصلہ سنایا ہے اور تحریک انصاف کو مخصوص جگہ دھرنے کی اجازت دے دی ہے. عدالت نے اس موقع پر حکومت کو ہدایت کی ہے کہ حکومت شہریوں کے بنیادی حقوق کو یقینی بنائے. اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل ایڈووکیٹ نعیم بخاری نے عدالت کو یقین دہانی کروائی ہے کہ دھرنا پر امن ہو گا جس کے بعد عدالت نے تحریک انصاف کو جمہوری پارک میں دھرنے کی اجازت دے دی ہے اور فیصلہ سنایا ہے کہ مختص جگہ پر پی ٹی آئی جتنے دن چاہے دھرنا دے سکتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں