1

کپتان مصباح الحق نے عمران خان کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا

کپتان مصباح الحق نے عمران خان کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا

شارجہ ( پرائم نیوز) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں کپتانی کا عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا ہے. تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بطور کپتان ٹیم کی قیادت کر کے مصباح الحق نے عمران خان کے اعزاز کے مالک بن گئے. یہ بطور کپتان مصباح الحق 49واں‌ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں، بطور ٹیسٹ کپتان میچز کی نصف سینچری مکمل کرنے کیلئے انہیں‌ مزید ایک میچ کھیلنے کی ضرورت ہے. 42 سالہ مصباح الحق کو 2010 میں‌ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا جس کے بعد مصباح الحق شاندار کارکردگی کی وجہ سے اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں اور شارجہ ٹیسٹ جیت کر وہ اس میچ کو مزید یادگار بنا سکتے ہیں. مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف شارجہ ٹیسٹ میں 49ویں میچ میں کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ اس سے پہلے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں کپتانی کا ریکارڈ عمران خان کا تھا جنہوں نے 1982 سے 1992 کے دوران 48 میچز کی کپتانی کی تھی.

اعدادو شمار کے مطابق مصباح الحق اور عمران خان کی کپتانی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فتح اور شکست کا ریکارڈ بھی کافی مختلف ہے. مصباح الحق کی کپتانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے 245 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ 13 میچز میں شکست ہوئی اور11 میچز ڈرا ہوئے. عمران خان کی کپتانی میں پاکستان نے 48 میچز میں سے 14 میں کامیابی حاصل کی، 8 میں شکست کھائی جبکہ 26 میچز ڈرا ہوئے. ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچز بطور کپتان کھیلنے کا اعزاز جنوبی افریقہ کے کپتان گریم اسمتھ کے پاس ہے جنہوں‌ نے 2003 سے 2014 کے دوران 109 میچز میں بطور کپتان اپنی ٹیم کی قیادت کی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں