1

پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ سرگودھا میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے. تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں پاک فضائیہ کا ڈرون گر تباہ ہو گیا ہے. کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہونے پر ڈرون طیارہ کھیتوں میں گرا، تاہم ابھی کسی جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی.

خیال رہے کہ اس سےپہلے تحصیل پروا میں موسم کی خرابی کی وجہ سے پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے باعث پائلٹ اور اس کا معاون ہلاک ہو گئےتھے. پاک فضائیہ کا میراج طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک موسم خرابی کی وجہ سے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا کے علاقے میران میں گر کر تباہ ہو گیا تھا اور حادثے کے نتیجے میں پائلٹ سمیت معان بھی جاں بحق ہو گیا تھا. عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت علاقے میں بارش اور ژالہ باری جاری تھی اور ممکنہ طور پر طیارے پر آسمانی بجلی گری جس کے نتیجے میں طیارے کو آگ لگ گئی اور اس کے ٹکڑے دور دور تک بکھر گئےتھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں