1

چاہے میرا کیریئر ہی کیوں نہ ختم ہو جائے میں یہ کام ضرور کروں‌گا… حمزہ علی عباسی نے 2 نومبر دھرنے کیلئے دبنگ اعلان کر دیا

چاہے میرا کیریئر ہی کیوں نہ ختم ہو جائے میں یہ کام ضرور کروں‌گا… حمزہ علی عباسی نے 2 نومبر دھرنے کیلئے دبنگ اعلان کر دیا

کراچی ( پرائم نیوز) پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ 2 نومبر کے دھرنے میں ضرورشرکت کروں گا چاہے میرا کیریئر ہی کیوں نہ ختم ہو جائے. پاکستان تحریک انصاف کے 2 نومبر کو دھرنے کے اعلان نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا رکھی ہے جس سے شوبز کی شخصیات بھی متاثر ہوتی دکھائی دے رہی ہے جبکہ گلوکار اور فنکار بھی حکومت مخالفت دھرنے میں شرکت کیلئے بے تاب ہیں. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر اپنی پوسٹ میں اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ میں سیاست دان نہیں ہوں اور نہ ہی مجھے الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ کی ضرورت ہے لیکن پاکستانی ہونے کی حیثیت سے 2 نومبر کے دھرنے میں شرکت کروں‌ گا چاہے مجھے اس کیلئے اپنا کیریئر اور مداحوں کو قربان ہی کیوں نہ کرنا پڑے.

اپنا تبصرہ بھیجیں