17

بنی گالا میں پولیس اور پی ٹی آئی کے درمیان تصادم ،زخمیوں کی تعداد میں اضافہ گرفتاریاں جاری

بنی گالا میں پولیس اور پی ٹی آئی کے درمیان تصادم ،زخمیوں کی تعداد میں اضافہ گرفتاریاں جاری

ا

سلام آباد (پرائم نیوز) وفاقی دارالحکومت کے علاقہ بنی گالا میں پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم جاری.مظاہرین نے پتھربرسائے جبکہ پولیس نے جواب میں آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا.بہت سے افراد زخمی اور 10 سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا.تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بھی بنی گالا میں پی ٹی آئی کر کارکنوں اور پو لیس کے درمیان تصادم جاری رہا.پاکستان چوک پر مظاہرین کی طرف سے پو لیس پر پتھراوّکیا گیا جس کی وجہ سے پولیس اورایف سی کے اہلکاروں نے بھی کارکنوں پر لاٹحی چارج کیا،آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں بہت سے افراد زخمی ہو ئے اور پو لیس نے 10 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر کے تھانے پہنچا دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں