1

روشنیوں کے شہرمیں دہشتگردوں کی ایک بار پھر کاروائی، دردناک ہلاکتیں

روشنیوں کے شہرمیں دہشتگردوں کی ایک بار پھر کاروائی، دردناک ہلاکتیں

کراچی (پرائم نیوز) ناظم آباد نمبر4 میں فائرنگ کی وجہ سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے.ریسکیو کے مطابق ناظم آباد میں شادی ہال کے قریب گھر میں مجلس عزا کی تقریب منعقد تھی جس دوران فائرنگ ہونا شروع ہو گئی. موٹر سائیکل سوار افراد نے تقریب میں فائرنگ کردی جس کی وجہ سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے.ان افراد نے لاروش ریسٹورنٹ کی برابر والی گلی میں گھس کر فائرنگ کی .ریسکیو ٹیم نے سب زخمی افراد عباسی شہید پہنچا دیا زخمیوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں.زرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہو گئے پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر شواہد ا کھٹے کیے رینجرز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کر دی.

اپنا تبصرہ بھیجیں