1

وزیر اطلاعات پرویزرشید کو ہٹانے کی وجہ منظرعام پرحکومت کا اہم بیان جاری

وزیر اطلاعات پرویزرشید کو ہٹانے کی وجہ منظرعام پرحکومت کا اہم بیان جاری

اسلام آباد (پرائم نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے قومی سلامتی کے بارے میں خبر لیک ہونے کی وجہ سے وزیر اطلاعات اور قومی ورثہ پرویزرشید سے وزارت کا قلمدان واپس لے لیا.پرویزرشید کی خبر کے متعلق تحقیقات پوری ہونے تک اپنے عہدے سے الگ رہنے کی ہدایت اوراس خبر کے لیک ہونے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی قائم کی گئی جس میں آئی ایس آئی،ایم آئی،اور آئی بی کے افسران شامل ہیں.یہ کمیٹی خبر کے فائدے اور مقاصد کی نشاندہی کرے گی.ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی سلامتی کی خبر کے لیک ہونے کی وجہ سے پرویز رشید سے قلمدان واپس لے لیا اور انہیں تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے الگ ہونے کا حکم دیا.جو کمیٹی تشکیل دی گئی الزامات کے بارے میں تحقیقات کرے گی اور خبر کے فائدے اور اس کے مقصد کا پتا لگائے گی.اعلامیہ کا کہناہےکہ شواہد کے مطابق پرویز رشید نے کوتاہی کی ہے.6 اکتوبر کو انگریزی اخبار میں قومی سلامتی کے بارے میں خبر آئی تھی ا ور اس میں پرویز رشید نے خبر لیک ہونے کے بارے میں تحقیقات کی تھیں.وزارت داخلہ کی تحقیقات میں وزیر اطلاعات کی غفلت پائی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں