1

انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ٹی آئی میں جشن کا سماں، وہی ہوا جس کا سب کو انتظار تھا

انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ٹی آئی میں جشن کا سماں، وہی ہوا جس کا سب کو انتظار تھا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے پی ٹی‌آئی کے کارکنان کو رہا کرنےکا حکم جاری کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے . عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے اعجاز خان جازی سمیت 16 کارکنان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے.

خیال رہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گرفتار کیے جانے والے پی ٹی‌آئی کے کارکنان کے خلاف مقدمات درج کر دیے گئے تھے جبکہ 40 کارکنان کو اڈیالہ جیل میں منتقل کر دیا گیا تھا. ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں گرفتار ہونے والے پی ٹی‌آئی کے کارکنان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے. گرفتار ہونے والے 40 کارکنان کو اڈیالہ جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے. کارکنوں کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں منتقل کرنے کے احکامات اے سی حسن وقار چیمہ نے دیے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاجی کارکنوں کی گرفتاری کیلئے 10، 10 اہلکاروں‌ پر مشتمل پولیس کی 40 ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں، ہر ٹیم کی قیادت ڈی ایس پی رینک افسر کرے گا. تمام ٹیموں کو ربڑ بلٹ اور آنسو گیس کے شیل بھی مہیا کر دیے گئے ہیں. ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار افراد کو لانے کیلئے 70 کے قریب گاڑیاں فراہم کر دی گئی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں