1

اس دن بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں‌ہو گی، حکومت نے اعلان کردیا

اس دن بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں‌ہو گی، حکومت نے اعلان کردیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) ہندو برادری کے تہوار دیوالی کے موقع پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی. تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے دیوالی کے موقع پر بجلی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے. جس کیلئے وزیر اعظم نواز شریف نے بھی سکھر حیدرآباد کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں. وزیر اعظم نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو بھی ہدایت کی ہے کہ بروز اتوار دیوالی کے موقع پر متعلقہ علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں