1

بریکنگ نیوز، عوامی مسلم لیگ کے صدر کو گرفتار کر لیا گیا

بریکنگ نیوز، عوامی مسلم لیگ کے صدر کو گرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی (پرائم نیوز) پولیس نے عوامی مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر شیخ فیصل کو گرفتار کر لیا ہے. نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کر دیا گیا ہے اور پولیس نے شیخ‌ کی جماعت عوامی مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر شیخ فیصل کو حراست لے لیا. ذرائع نے کہا ہے کہ شیخ فیصل کو پیردوھائی کے علا قے سے گرفتار کیاگیا ہے اور تھانے منتقل کر دیا ہے. خیال رہے کہ پچھلے دنوں کمیٹی چوک میں شیخ رشید کے خطاب کے دوران بھی پولیس نے عوامی ملسم لیگ اور تحریک انصاف کے کئی کارکنوں کو گرفتار کیا تھا.

دوسری جانب شیخ‌ رشید سر پر سلمانی ٹوپی پہنے راولپنڈی کی سڑکوں پر گھومتے رہے، جیسے ہی شیخ رشید نے پنڈی میں اپنا پیدل مارچ شروع کیا تو ہر طرف ان کے چرچے شروع ہو گئے. ہر ایک کی زبان پر یہ ہی نعرہ تھا کہ ڈون کو پکڑنا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے. عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا پچھلے دنوں‌حلیہ کچھ یوں تھا کہ انہوں نے شلوار سوٹ کے اوپر واسکٹ پہنی ہوئی تھی جبکہ سرپر پہلی بات عوام نے انہیں ٹوپی میں دیکھا تھا. معمول کے مطابق وہ ہمیشہ جلسوں اور تقریروں‌ میں ننگے سر شرکت کرتے تھے. بعض افراد نے کہا ہے کیونکہ شیخ رشید کو موٹر سائیکل، پیدل چلنا یا بھاگنا تھا اس لئے مبینہ طور پر اپنی وگ کو گرنے سے بچانے کیلئے انہوں نے سر پرٹوپی پہنی ہوئی تھی. تاہم ابھی تک یہ ایک قیاس ہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں