1

اپنی گھٹیا حرکت سے باز آیا… بھارتی فوج کی ایک بار پھر جارحیت، پاک فوج نے منہ توڑ‌جواب دے دیا

اپنی گھٹیا حرکت سے باز آیا… بھارتی فوج کی ایک بار پھر جارحیت، پاک فوج نے منہ توڑ‌جواب دے دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) بھارت اپنی گھٹیا حرکت سے باز نہ آیا، ڈی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ 7 بج کر 40 منٹ سے جاری ہے. تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے ایل سی شاہ کوٹ سیکٹر پر فائرنگ کا سلسلہ 7 بجکر 40 منٹ سے جاری ہے. پاک فوج نے جوابی کاروائی سے دشمن کے چھکے چھڑا دیے. ڈی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. خیال رہے کہ بھارت نے پچھلے دنوں بھی فائرنگ کی تھی جس سے ایک 4 سالہ بچی شہید جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے تھے.

اس سے پہلے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر چار واہ سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں. پنجاب رینجرز کی طرف سے بھارتیوں کو منہ توڑ جواب دیا گیا. ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر پنجاب رینجرز کی طرف سے فائرنگ کی بھر پور انداز میں جواب دیا گیا اور دشمن کی بندوقوں کو چپ کر وا دیا گیا.

خیال رہے کہ لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹر پر پچھلے دنوں بھارت نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے باعث 2 طالبات سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز میں ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول کے مختلف علاقوں میں 2 طالبات، ایک خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہو گئی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں