1

بریکنگ نیوز، موٹروے کو بند کر دیا گیا… وجہ بھی سامنے آ گئی

بریکنگ نیوز، موٹروے کو بند کر دیا گیا… وجہ بھی سامنے آ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) تازہ ترین تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، پشاور موٹروے کو غیر معینہ طور پر بند کر دیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے 2 نومبر کو پی ٹی آئی کا دھرنا ناکام بنانے کیلئے اسلام آباد میں پشاور موٹروے کو برھان کے مقام پرسے بند کر دیا گیا ہے. موٹروے کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے.

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2 نومبر کو احتجاج کے حوالے سے نئی حکمت عملی بنا لی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنا ممکن نہ ہونے پر تحریک انصاف ملک گیر ہڑتال کی کال دے گی. ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد روپوش ہو چکی ہے. راستے بند ہونے کی وجہ سے پنجاب، سندھ اور دیگر صوبوں سے آ نے والے قافلوں کو بھی اسلام آباد پہنچنے میں کافی مچکلات پیش آ رہی ہیں. پاکستانی عوامی تحریک انصاف کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے میں عدم شرکت پر ان کے کارکنان بھی 2 نومبر کو اسلام آباد کے احتجاج میں علامتی شرکت ہی کریں‌ گے. ان حالات میں اسلام آباد دھرنا اور شہر بند کرنے کیلئے مطلوبہ افرادی قوت میسر نہیں آ سکے گی.

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس حوالے سے پارٹی قیادت نے حکمت عملی بنا لی ہے اور ضلعی و صوبائی قیادتوں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے. دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر ہر صورت میں 2 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے. اگر کسی شہر میں کسی قافلے کو روکنے کی کوشش کی گئی تو وہیں دھرنا دے دیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں