1

ہم ہر رکاوٹ دور کر دیں‌ گے بس یہ ایک کام کر لو… حکومت نے کپتان کو بڑی آفر دے دی

ہم ہر رکاوٹ دور کر دیں‌ گے بس یہ ایک کام کر لو… حکومت نے کپتان کو بڑی آفر دے دی

لاہور ( پرائم نیوز) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ عمران‌ خان نے ہائیکورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے، ہم عوام کے سمندر کو اسلام آباد لانے والوں کو کوزی میں بند کر دیں گے. جمعہ کے دن نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، تحریک انصاف پر امن جلسہ اور احتجاج کی طرف آجائیں تو ہم ساری رکاوٹیں ختم کرنے کو تیار ہیں، راولپنڈی میں پولیس نے اچھی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا ہے، اگر قریشی صاحب ایک جگہ جلسہ کرنے کا کہہ دیں تو معاملات ٹھیک ہو جائیں‌ گے، عمران‌ خان نے ہائیکورٹ‌کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات جاری ہیں‌اور 5 اہلکار گرفتار ہیں.

ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ بھی اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنا چاہتے ہیں وہ گرفتار ہوں‌ گے، ہم نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو اسلام آباد آنے دیا تو کچھ بھی ہو سکتا ہے، اگر پی ٹی آئی نے صرف پر امن احتجاج کی یقین دہانی کرائی تو بھی ان کو نہیں‌ روکیں‌ گے،یقین دہانی بھی عدالت میں ہی کروائی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں