15

حکومت کی طرف سے عمران خان کو خط… کیا کچھ درج کیا گیا؟ تفصیلات منظر عام پر

حکومت کی طرف سے عمران خان کو خط… کیا کچھ درج کیا گیا؟ تفصیلات منظر عام پر

اسلام آباد (پرائم نیوز) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے وفاقی دارلحکومت میں دھرنا اور شہر بند کرنا دفعہ 144 اور عدالتی حکم کی کھلی خلاف ورزی ہے. ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مشتاق احمد کی طرف سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ اطلاعات ہیں کہ آپ اسلام آباد بند کرنے جا رہے ہیں، ہائی کورٹ نے اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کرنے پر واضح احکامات جاری کر رکھے ہیں اور وفاقی دارلحکومت میں دفعہ 144 بھی دفعہ کی کھلی خلاف ورزی ہو گی، شہر بند کرنے سے امن و امان کی صورتحال خراب ہو جائے اس لئے وفاقی دارلحکومت میں قانون کی خلاف ورزی اور امن میں خلل کی اجازت نہیں دی جا سکتی.

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے کی طرف سے جلسہ کرنے کیلئے پہلے سے ہی ایک جگہ مختص ہے، شہر کو بند کرنے سے عوام ک آزادانہ آمدورفت متاثر ہوگی اور یہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، شہریوں کے جان مال کی حفاظت کرنا صرف نتظامیہ کا کام نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کی بھی ذمہ داری ہے، انتظامیہ کسی صورت شہریوں کے حقوق سلب کرنے اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی. عمران‌ خان کو ارسال کیے گئے خط کے ساتھ ہائی کورٹ فیصلے کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں