1

تحریک انصاف کی حکمت عملی ترقی کی راہ پر گامزن، 2 نومبر سے قبل دبنگ اعلان کر دیا

تحریک انصاف کی حکمت عملی ترقی کی راہ پر گامزن، 2 نومبر سے قبل دبنگ اعلان کر دیا

اسلام آباد (پرائم نیوز) پی ٹی آئی کے ر ہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 2 نومبرکو ہم لوگ اسلام آباد آئیں گے لیکن حکومت نے ہمارے لاک ڈاؤن سے پہلے ہی لاک ڈاوّن کر دیا ہے.انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کنٹینر ہٹا دے اور ہمارے کارکن کو رہا کریں.اگر حکومت ہمارے کارکنوں کو راستہ دیتی ہے تو میں رانا ثناءاللہ کی پرپوزل کمیٹی ماننے کو تیار ہوں.پی ٹی آئی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے منتخب نما ئندوں اور کارکنوں پر لا ٹھی چارج ہوگا تو ہماری طرف سے پھول پیش کیے جائیں گے کیا؟ان کا کہنا تھا کہ خراب حالات کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی انہوں نے کہا کہ صو بائی وزیر قانون ہمارے کارکنوں اور خواتین کو رہا کرے.انہوں نے کہا جو حکومت نے کیا جمہوریت میں تو ایسا نہیں ہوتا اگرحکومت چاہے تو تمام مسائل کا حل نکل سکتا ہے.مجھے حکومت کی کسی بات پر یقین نہیں.ہم حکومت لاک ڈاوّن کی پالیسی پرعمل کرتے ہیں لہذا 2 نومبر کو ہمارے لوگ اسلام آباد آئیں گےاور پر امن رہیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں