1

بریکنگ نیوز، پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنما کو گرفتار کر لیا گیا، تصادم کا سلسلہ شروع

بریکنگ نیوز، پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنما کو گرفتار کر لیا گیا، تصادم کا سلسلہ شروع

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پی ٹی آئی کے اہم رہنما کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ہنگامہ آرائی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، اعجاز خان کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے. تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز خان جازی کو جلسہ گاہ کے مقام پر پہنچتے ہی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، اعجاز خان جازی کی گرفتاری سے پولیس اور کارکنان میں‌ تصادم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے.

خیال رہے کہ اس سے پہلے شیخ رشید کے ڈرائیور اور سکیورٹی اسٹاف کو گرفتار کر لیا گیا تھا، اس موقع پر شیخ رشید نے کہا تھا کہ میرے سکیورٹی اسٹاف اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور میری گاڑی بھی پولیس کے قبضے میں ہے. حکومت یہ سب کچھ کر کے مجھے اپنے مقصد سے ہٹانا چاہتی ہے، ان سے جس کام کی امید تھی انہوں نے وہی کرنا شروع کر دیا ہے، کچھ بھی ہو جائے آج کا جلسہ 2 بجے اپنے ٹائم پر پوگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں