1

راولپنڈی میدان جنگ کی صورت اختیار کر گیا، حالات انتہائی کشیدہ، اب تک کتنی گرفتاریاں‌ ہو گئیں؟

راولپنڈی میدان جنگ کی صورت اختیار کر گیا، حالات انتہائی کشیدہ، اب تک کتنی گرفتاریاں‌ ہو گئیں؟

اسلام آباد ( پرائم نیوز) نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے بعد بنی گالہ، اسلام آباد بھی میدان جنگ کی‌ صورت اختیار کر گیا ہے. تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کو بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کرنے کےبعد حالات انتہائی سنگین صورت حال اختیار کر گئے ہیں. نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بنی گالہ میں‌موجود پولیس اہلکاروں اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں‌تصادم اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے.

خیال رہے کہ دوسری طرف پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کو ان کی رہائش گاہ بنی گالہ پر نظر بند کر دیا گیا ہے. نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے راولپنڈی میں شیخ رشید کے جلسے میں شرکت کرنا تھی. ذرائع کے مطابق یہ بھی اطاعات ملی تھیں کہ عمران خان بنی گالہ بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی روانہ ہوں گے، تاہم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو چاروں طرف سے سیکیورٹی نے گھیرے میں لے لیا اور کپتان کو نظر بند کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں