1

شیخ رشید نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، تمام رکاوٹیں توڑ کر اور دھمکیوں سے بے خوف کمیٹی چوک پہنچ گئے

شیخ رشید نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، تمام رکاوٹیں توڑ کر اور دھمکیوں سے بے خوف کمیٹی چوک پہنچ گئے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد تمام تر رکاوٹیں توڑ کر کمیٹی چوک راولپنڈی پہنچ گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد جڑواں شہروں کی پولیس کو دھوکے میں رکھ کر کمیٹی چوک راولپنڈی پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں.

خیال رہے کہ دوسری طرف پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کو ان کی رہائش گاہ بنی گالہ پر نظر بند کر دیا گیا ہے. نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے راولپنڈی میں شیخ رشید کے جلسے میں شرکت کرنا تھی. ذرائع کے مطابق یہ بھی اطاعات ملی تھیں کہ عمران خان بنی گالہ بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی روانہ ہوں گے، تاہم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو چاروں طرف سے سیکیورٹی نے گھیرے میں لے لیا اور کپتان کو نظر بند کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں