1

بریکنگ نیوز، عمران خان کو نظر بند کر دیا گیا

بریکنگ نیوز، عمران خان کو نظر بند کر دیا گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پی ٹی آئی کےچیئر مین عمران خان کو بنی گالہ رہائش گاہ میں غیر اعلانیہ طور پر نظر بند کر دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اداروں کو پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کی نظر بندی کے احکامات موصول ہو گئے جس کے تحت ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا ہے اور. نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے راولپنڈی میں شیخ رشید کے جلسے میں شرکت کرنا تھی. ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ بھی اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ عمران خان بنی گالہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی کیلئے روانہ ہو سکتےہیں، تاہم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو چاروں‌ طرف سے سکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے رکھا ہے اور عمران خان کو نظر بند کر دیا گیا ہے. عمران خان کی نظر بندی کا لیٹر بنی گالہ کے باہر موجود مجسٹریٹ موصول ہو گیا ہے.نجی ٹی وی کے مطابق 5 تھانوں کے ایس ایچ اوز ایف سی اور پولیس اہلکار بنی گالہ کے اطراف میں‌موجود ہیں اورعمران خان کی رہائش گاہ کے ارد گرد 5 ناکے لگائے گئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں