1

بریکنگ نیوز، مکہ مکرمہ کی طرف پہلی بار میزائل فائر کر دیا گیا

بریکنگ نیوز، مکہ مکرمہ کی طرف پہلی بار میزائل فائر کر دیا گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کی طرف پہلی بار میزائل فائر کر دیا گیا. تفصیلات کے مطابق یمن سے پہلی حوثی باغیوں نے مکہ مکرمی میں ہی میزائل فائر کر دیا. اتحادی فورسز نے 65 کلومیٹر دور سے یمن کی حدود میں ہی میزائل کو ناکارہ بنا دیا ہے. سعودی خبر ایجنسی کی جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ حملہ یمن کے صوبے صعدہ سے کیا گیا تھا. جو سر زمین مقدس مکہ مکرمہ سے تقریباً 800 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، رپورٹ کے مطابق سعودی فورسز نے میزائل کو مکہ مکرمہ پہنچنے سے پہلے ہی 65 کلو میٹر کے فاصلے پر ناکارہ بنا دیا ہے.

برطانوی خبر رساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق حوثی باغیوں نے برکان 1 بیلسٹک میزائل کی تصدیق کر دی ہے کہ انہوں نے جدہ میں شاہ عبدالعزیز ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا تھا جو کہ سعودی عرب کا مصروف ترین ایئر پورٹ ہے. دالخلافہ صنعاء سمیت شمالی علاقے یمن میں باغیوں‌ کے قبضے میں ہیں.

خیال رہے کہ 2 ہفتے پہلے مکہ مکرمہ کے قریبی شہر طائف میں بھی حوثی باغیوں کی طرف سے میزائل فائر کیا گیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں‌ہوا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں