1

عمران خان جانتے تھے کہ حکومت یہ کام کرے گی مگر…. اعتزاز احسن کا وہ اہم ترین مشورہ جس پر کپتان نے عمل نہیں کیا

عمران خان جانتے تھے کہ حکومت یہ کام کرے گی مگر…. اعتزاز احسن کا وہ اہم ترین مشورہ جس پر کپتان نے عمل نہیں کیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ وہ خیبر پختونخواہ چلے جائیں اور بعد میں سامنے آئیں کیونکہ پچھلے دنوں پیدا ہونے والے حالات کےبارے میں پہلے ہی معلوم تھا. اسلام آباد میں میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ وہ خیبر پختونخواہ جا کر رپوش ہو جائیں‌ وہاں انہیں کوئی بھی گرفتار نہیں کر سکے گا اور مناسب قیمت پر ایک بڑے جلوس کے ساتھ منظر عام پر آئیں کیونکہ پچھلے دنوں‌پیدا ہونے والے حالات پہلے ہی سے پتا تھے ان حالات کی پیشن گوئی پہلے بھی کر دی تھی.

اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہمیں احتجاجی تحریکوں کا بہت تجربہ ہے. ہم بھی احتجاج کے دوران خفیہ ٹھکانوں پر چلے جاتے تھے اور مقررہ جگہ اور وقت پر ہی سامنے آتے تھے. رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ عمران خان اگر احتساب ریلی کی قیادت خیبر پختونخواہ میں کرتے تو موجودہ حالات سے بچ سکتے تھے لیکن پی ٹی آئی کی قیادت یہ سمجھ رہی ہے کہ قیادت اگر گرفتار ہو گئی تو کارکن باہر نکل آئیں گے یہ ان کی غلط فہمی ہے کیونکہ کسی بھی تحریک کی قیادت کیلئے رہنماؤں کا باہر اور کارکنان کےدرمیان ہونا ضروری ہے. پی ٹی‌آئی کو ایم آر ڈی سے سبق حاصل کرنا چاہیئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں