1

بریکنگ نیوز، تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریاں، عدالت نے نیا حکم جاری کر دیا

بریکنگ نیوز، تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریاں، عدالت نے نیا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریاں روکنے کا حکم دے دیا ہے. تفصیلات کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت کے دوران کہا ہے کہ پر امن احتجاج کریں گے یا اسلام کو بند کریں گے. ان کا مزید کہنا ہے کہ عدالت نے آپ کے احتجاج اور اظہار رائے کے حق کو تسلیم کر لیا ہے، جس پر پی ٹی آئی وکلاء کا کہنا ہے کہ ہم پر امن احتجاج کریں‌ گے اور احتجاج بھی عدالتی فیصلے کے عین مطابق ہو گا.

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں پاکستان تحریک انصاف کے کار کنان کی پکر دھکڑ اور ان کو حراست میں لینے سے منع کر دیا ہے. پی ٹی‌آئی کے وکلاء نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو طلب کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کو تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے. عدالت نے واضح کر دیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کنٹینر لگا کر یا کسی اور طریقے سے شہر کو بند نہ کریں.، جسٹس شوکت عزیز نے کہا ہے کہ گرفتار کارکنان نے کس قانون کی خلاف ورزی کی ہے ہمیں یہ بتایا جائے؟ اگر کوئی جرم مرتکب ہو تو اسے گرفتار کیا جائے. اسلام آباد ہائی کورٹ نے پچھلی رات پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان کی فہرست طلب کر لی ہے. جس کے بعد درخواست کی مزید سماعت کو 31 اکتوبر تک ملتوی کر دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں