1

بھارتی فوج کی طرف سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری، پاکستان میں جانی نقصان ہو گیا

بھارتی فوج کی طرف سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری، پاکستان میں جانی نقصان ہو گیا

راولپنڈی ( پرائم نیوز) ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر اڑی سیکٹر پر حملے کے بعد پھر سے بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے. آج بھی شکر گڑھ سیکٹر پر بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کےنتیجے میں ایک خاتون شہید ہو گئی ہے. آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کر دہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شکر گڑھ سیکٹر پر بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے بعد بھارتی فورسز اور پاکستانی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں بھارتی فائرنگ کے باعث ایک خاتون شہید جبکہ 7 شہری زخمی ہو گئے ہیں.

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا بھر پور جواب دیتے ہوئے بھارت چیک پوسٹون کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن کو بھی جانی نقصان پہنچا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں