1

آئندہ رائے ونڈ‌ میں یہ کام نہیں کیا جائے گا.. اہم اعلان پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

آئندہ رائے ونڈ‌ میں یہ کام نہیں کیا جائے گا.. اہم اعلان پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

رائے ونڈ ( پرائم نیوز) عالمی اجتماع میں اہم شخصیات کیلئے حلقہ خواص ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اہم شخصیات اپنے شہر کے حلقوں میں قیام کریں‌ گی. یہ بات سامنے آئی ہے کہ امسال عالمی اجتماع دونوں مرحلوں میں اہم شخصیات کے الگ قائم ہونے والا حلقہ خواص ختم کردیا گیا ہے جس میں ملک بھر کی اہم شخصیات کیلئے قیام و طعام کا انتظام کیا جاتا تھا. تبلیغی اکابرین نے حلقہ خواس کو ختم کرکے اہم شخصیات کو انکے آبائی حلقوں میں ٹھہرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی رو میں تمام اہم شخصیات اپنے شہروں کے حلقہ جات میں قیام کریں‌ گے اور وہیں وہ بیانات سنیں گے. ذرائع کا کہنا ہے کہ تبلیغی اکابرین کے اس فیصلے سے کارکنان کی ایک بہت بڑی اجتماع کے دیگر انتظامات میں مصروف ہو جائے گی جو حلقہ خواص میں اپنے فرائض سر انجام دیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں