1

بریکنگ نیوز، پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کو سیل کر دیا گیا

بریکنگ نیوز، پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کو سیل کر دیا گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اسلام آباد کے لاک ڈاؤن اور اس کے بعد آج جمعرات کے دن خواتین پر پولیس تشدد کرنے پر عمران خان کی کال پر ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا اور تحریک انصاف کے کارکنان نے مختلف شہروں میں ٹائرز جلا کر احتجاج شروع کر دیا ہے جس کے پیش نظر حکومت نے اسلام آباد کو مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا ہے.

میڈیا پورٹس کے مطابق اسام آباد کے تمام داخلی راستوں جن میں فیض آباد، گولڑہ موڑ، کرال چوک، کشمیر ہائی وے، اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے اور دیگر راستے مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں اور لوگوں کو اسلام آباد سے باہر جانے کی اجازت ہے لیکن اسلام آباد میں اندر آنا کسی کیلئے بھی ممکن نہیں رہا. میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش میں درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کو مختلف مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں